نئی دہلی: انسانی اعضا کی غیرقانونی تجارت پیوندکاری میں ملوث گروہ کا ایک اور کارندہ گرفتار
نئی دہلی (اے ایف پی) نئی دہلی پولیس نے شہر کے سب سے بڑے اور نجی اپالو ہسپتال میں انسانی اعضا کی غیرقانونی تجارت اور پیوندکاری میں ملوث گروہ کے ایک اور کارندے کو حراست میں لے لیا۔ 22سالہ آسوتوش سنگھ غریب افراد سے 3لاکھ روپے گردہ خرید کر امیر مریضوں کو 25لاکھ روپے میں فراہم کرتا تھا۔