ایٹمی ہتھیاروں میں اضافہ کرینگے، فلسطین، اسرائیل تنازعہ کا دو ریاستی حل ہو سکتا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن (آن لائن+ این این آئی) امرےکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاوں کے ذخائر بڑھائیں گے کیونکہ امریکہ جوہری صلاحیتوں کے حوالے سے پیچھے رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا روس کی جانب سے کروز میزائل کی تنصیب معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں اس معاملے کو ا±ٹھائیں گے۔ غیرملکی خبرساں ادارے کو انٹرویو میں شمالی کوریا کے میزائل تجربوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اتحادیوں کے تحفظ کے لئے امریکی دفاعی نظام کی تنصیب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا چین کرنسی میں جوڑ توڑ کا چیمپئن ہے۔چین شمالی کوریا کو بہتآسانی سے لائن پر لا سکتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ وہ یورپی یونین کے مکمل حامی ہیں،انہوں نے کہاکہ نیٹو اتحادیوں کے پاس بہت زیادہ پیسہ ہے اور وہ ان پر زور دیں گے کہ وہ مزید کردار ادا کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہناتھا کہ وہ سمجھتے ہیں اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل ہوسکتا ہے تاہم وہ کسی اور حل میں بھی مضائقہ نہیں سمجھتے۔