صومالیہ سمیت 4 ممالک کیلئے 4.4 ملین ڈالر امداد کی فوری ضرورت ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے چار ممالک کے لئے 4.4 ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان، نائیجیریا، صومالیہ اور یمن میں 20 ملین سے زائد انسانوں کو قحط سالی کے خطرے کا سامنا ہے۔ان کے لئے 4.4 ملین ڈالر کی فوری امداد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے مزید کہاکہ مذکورہ ممالک میں کئی ملین انسان ناکافی خوراک کی وجہ سے موت کی دہلیز پر آ پہنچے ہیں۔ متعدی بیماریوں کے بھی عام ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گٹرس نے کہا کہ ایک بڑی تباہی کے سدباب کے لئے ماہِ مارچ کے اواخر تک ہمیں 4.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ ہم نہیں چاہتے یہ امداد بہت سے بچوں کی ہلاکت کے بعد موصول ہو۔ تباہی کے سدباب کے لئے ہمیں اس وقت فعال ہونے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کے مطابق بھی مذکورہ ممالک میں 1.4 ملین بچوں کو بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جانے کا خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ