کراچی: ایان علی کے وکیل کیخلاف کیس کی سماعت پر 15 مارچ کو تفتیشی افسر کی رپورٹ پر دلائل طلب
کراچی (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کے وکیل قادر مندوخیل کے خلاف کیس کی سماعت پر 15 مارچ کو تفتیشی افسر کی رپورٹ پر دلائل طلب کر لےے ہیں۔ جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ماڈل گرل ایان علی کے وکیل قادر مندوخیل کے خلاف دائر اغواءاور جان سے مارنے کی دھمکی سے متعلق دائر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمہ سی کلاس کرنے کی درخواست جمع کرائی۔
تفتیشی افسر کے مطابق مدعی محسن عباس اور قادر مندوخیل کے درمیان لین دین کا تنازع ہے۔ بعدازاں عدالت نے 15 مارچ کو تفتیشی افسر کی رپورٹ پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
دلائل طلب