ممبئی دہشتگردی کے ملزم اجمل قصاب کے خلاف بارہ ہزار صفحات پرمشتمل چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے۔

ممبئی دہشتگردی کے ملزم اجمل قصاب کے خلاف بارہ ہزار صفحات پرمشتمل چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کی طرف سے تیارہ کردہ اس چارج شیٹ میں اجمل قصاب پر انڈین پینل کوڈ کے تحت ملک میں قتل عام، دہشتگردی، سائبر کرائمز اور دیگر جرائم کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ بھارتی قانون کے مطابق کسی بھی ملزم کے خلاف نوے دن میں چارج شیٹ عدالت میں پیش کرنا لازمی ہے اور یہ مدت آج پوری ہوگئی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق سپیشل پبلک پراسیکیوٹر اجوال نکم نے دعوٰی کیا ہے کہ اجمل قصاب نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اجمل قصاب پر الزام ثابت ہوگیا تو اسے سزائے موت ہو سکتی ہے۔