جاپان 80 ہزار افغان پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کرے گا : وزارت خارجہ

ٹوکیو (ثناء نیوز) جاپان نے چھ ماہ کیلئے 80 ہزار افغان پولیس اہلکاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی اور 200 سکولوں، 100 ہسپتالوں کی تعمیر جبکہ ہزاروں اساتذہ کی تربیت کیلئے فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو ٹوکیو میں وزارت خارجہ کے اہلکار میاکو وتنا بے نے بتایا کہ جاپان افغانستان کے 80 ہزار پولیس اہلکاروں کو چھ ماہ تک تنخواہیں ادا کرے گا جو ملک کی جاری مالی حمایت کے اس کے پروگرام کا حصہ ہے۔ وتنا بے نے بتایا کہ ٹوکیو افغانستان میں 200 سکولوں، 100 ہسپتالوں کی تعمیر اور ہزاروں اساتذہ کی تربیت کیلئے فنڈ بھی فراہم کرے گا۔