اسرائیلی فوج نے فلسطینی ڈرائیور کو حملہ آور قرار دے کر شہید کر دیا
مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فوجی پر چاقو سے حملے کا الزام لگا کر فائرنگ کر کے فلسطینی ڈرائیور صاری کو شہید کر دیا۔ ادھر قصبے ام الخیر میں اسرائیلی فورسز نے غیر قانونی تعمیرات قرار دیکر فلسطینیوں کے متعدد گھر منہدم کر دئیے ہیں۔ بلڈوزروں سے کارروائی کی گئی۔