بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کا ری ٹرائل کیا جائے: یو این ماہرین
نیویارک (نمائندہ خصوصی ) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروپ نے بنگلہ دیشی حکومت پر زور دیا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو 2014ء میں سزا دی جانے والی موت پر عملدرآمد منسوخ کرکے بین الاقوامی معیار کے مطابق مقدمہ کی دوبارہ سماعت کی جائے۔شفاف اور دو طرفہ دلائل کی مکمل سماعت کے بغیر سزائے موت پر عملدرآمد غیر قانونی تصور ہو گا۔