35 کروڑ افراد ڈپریشن کا شکار، مرض کا گہرا تعلق انسانی جسم کے مدافعتی نظام سے ہے: ڈاکٹرز
لندن (بی بی سی) سائنسدانوں کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں 35 کروڑ افراد ڈپریشن کے مرض کا شکار ہیں جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مرض کے علاج میں ایک اہم دریافت کی ہے۔ ڈپریشن کے مریضوں کا علاج عموماً مسکن ادویات اور نفسیاتی علاج سے کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا گہرا تعلق انسانی جسم کے مدافعتی نظام سے ہے۔ پروفیسر ایڈیلمور نے کہا کہ توجہ کا مرکز وہ خراب مدافعتی نظام ہے جو جسم میں سوجن پیدا کرتا ہے اور موڈ بدل دیتا ہے۔ ڈپریشن اور انفلیمیشن کا گہرا تعلق ہے۔ انسان کے مدافعتی نظام میں تبدیلیوں کی وجہ سے اس کی زندگی میں پیش آنے والے پریشان کن واقعات بھی بنتے ہیں۔ تحقیق میں پہلی بار یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ڈپریشن صرف ایک ذہنی یا دماغی بیماری نہیں بلکہ یہ تو پورے جسم کی بیماری ہے۔