اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینی شہید کر دیئے
مقبوضہ بیت المقدس ( اے ایف پی + بی بی سی ) اسرائیلی فوج نے رواں برس جون میں 3 یہودی لڑکوں کے قتل کے شبہ میں فائرنگ کرکے 2 فلسطینیوں ابو ایشا ، مروان کو شہید کر دیا ۔ یاد رہے مغربی کنارے کے علاقے میں یہودی لڑکے نامعلوم افراد نے قتل کر دیئے تھے ۔ بیت الخلیل کے گورنر نے کہا صہیونی فوج نے دانستہ اور جان بوجھ کر یہ اقدام کیا ۔ اس سے امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا ۔