لندن: نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے تحریک انصاف، عوامی تحریک کا مظاہرہ ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے
لندن (ثناء نیوز) لندن میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ برطانوی دارالحکومت بھی گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کارکنوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف اور گو نواز گو کے نعرے درج تھے۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔