خاتون سے زیادتی کا الزام، صومالیہ میں نوجوان کو سنگسار کر دیا گیا
موغا دیشو (بی بی سی) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم ”الشباب“ کی عدالت کے حکم پر نوعمر نوجوان کو ایک خاتون سے زیادتی کے الزام میں سنگسار کر دیا گیا۔ عدالت میں مقدمے کی آڈیو ریکارڈنگ سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق جج نے 18 سالہ حسن علی کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ خاتون کو ازالے کے طور پر گائے کا ایک بچھڑا دے اور اس کے بعد لڑکے کو ہلاک کر دیا گیا۔ ایک اسلام نواز ویب سائٹ کے مطابق علی نے 28 سالہ خاتون فادومو کو ریپ کرنے کے الزام کی صحت سے انکار کیا تھا۔ صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب نے اپنے زیرِ قبضہ علاقوں میں سخت اسلامی قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔ الشباب کے حامی ریڈیو سٹیشن نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ علی کو صومالیہ کے شبیلا کے علاقے میں دہریورا گاو¿ں میں فدیومو حسن محمد کو بندوق کی نوک پر ریپ کرنے کا مرتکب پایا گیا۔ الشباب حال ہی میں باراوی سمیت کئی قصبوں پر کنٹرول کھو چکی ہے لیکن دیہاتی علاقوں میں اب بھی بہت سے علاقے ان کے قبضے میں ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ کے پاس کم از کم پانچ ہزار جنگجو ہیں اور وہ اقوامِ متحدہ کی مدد سے چلنے والی حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔
سنگسار