ایران جوہری پروگرام: حتمی مہلت آج تک معاہدہ ہونے پر شبہات ‘36 گھنٹے اہم
ویانا، تہران (بی بی سی+ اے ایف پی+ این این آئی) ایران اور مغربی ممالک کے مابین ایران کے متنازع جوہر پروگرام سے متعلق دی گئی مہلت آج 24 نومبر تک کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے حوالے سے شکوک و شہبات بڑھ رہے ہیں۔36 گھنٹے اہم ہیں ۔ آسٹریا کے شہر ویانا میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے۔ اور اس حوالے سے کسی معاہدے پر پہنچنے کے لئے پیر تک کی مہلت ہے امریکہ اور جرمنی دونوں نے کہا ہے کہ طریقین ان کے درمیان موجود بڑی خلیج کو کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں اور بعض ایسے مشورے سامنے آئے ہیں کہ معاہدے کے لئے وقت مہلت بڑھا دی جائے۔ امریکہ نے کہا معاہدے پر نہ پہنچے تو دیگر آپشنز زیر غور ہیں یورپی سفارتکار نے کہا ایران لچک کا مظاہرہ کرنے سے گریزاں ہے ایران نے بھی کہا معاہدہ مشکل نظر آتا ہے۔