کویتی پارلیمان کے سابق سپیکر جاسم الخرافی کا انتقال
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کویت پارلیمان کے سابق سپیکر اور معروف سیاست دان جاسم محمد الخرافی انتقال کر گئے۔ ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح، ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح ،وزیرداخلہ شیخ محمد خالد الصباح ، وزیردفاع شیخ جراح الصباح ، وزیرخارجہ شیخ خالد الصباح ، وزیرمملکت دیوان امیری شیخ ناصرصباح الاحمدالجابر الصباح ،کے علاوہ ،وزراء ،ارکان پارلیمان، غیر ملکی سفراء ، ملکی اورغیر ملکی افراد نے شرکت کی ۔امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سمیت ارکان پارلیمان کویت نے جاسم محمد الخرافی کی وفات کو کویت کی سیاست میں ایک بڑا نقصان قرار دیا اوران کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔