فلپائن میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپ ، 5 باغی ہلاک

منیلا  (اے پی پی) مشرقی فلپائن میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں  5 باغی ہلاک ہوگئے ۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں سورسوگون صوبہ کے میٹنوگ ٹائون میں ہوئی جس کے نتیجے میں 5باغی ہلاک اور 2 کو گرفتارکرلیاگیا ۔