شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی پر امریکہ کا تبصرے سے گریز

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی حالیہ کارروائی پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں تنہا پاکستانی سکیورٹی فورسز کر رہی ہیں۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان میری ہارف نے بریفنگ کے دوران اس حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کی تفصیلات پاکستانی حکام سے پوچھیں۔ میرے خیال میں وہ اسے ردعمل قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی اور اس خطرے سے نمٹنے کے طریقوں پر ملکر کام کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے پاک فوج کی حالیہ کارروائیوں کے بارے میں کہا کہ وہ اس پر تبصرہ نہیں کر سکتیں۔
امریکی تبصرہ