شام میں انتخابی ریلی پر باغیوں کی شیلنگ‘ 39 افراد ہلاک

شام میں انتخابی ریلی پر باغیوں کی شیلنگ‘ 39 افراد ہلاک

دمشق (این این آئی)شامی باغیوں نے صدارتی انتخاب کے سلسلے میں بشارالاسد کے حق میں منعقد ہونے والی ریلی پر شیلنگ کر کے 39افراد کو ہلاک کردیا،حملے کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی اورفورسزنے بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم کسی قسم کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیلنگ کا یہ واقعہ شام کے جنوبی شہر درعا میں پیش آیا،حملے کے وقت  بشارالاسد کے حق میں منعقد ریلی میں شریک ہزاروں افرادرواں دواں تھے کہ اسی اثناء میں اچانک باغیوں نے شیلنگ کردی ،ابتدئی اطلاعات کے مطابق ریلی پر شیلنگ کر کے 39افراد کو ہلاک کردیا،بشار رجیم نے 3 جون کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے،بشارالاسد اس مرتبہ بھی تمام تر عوامی اور بین الاقوامی مخالفت کے باوجود صدارتی امیدوار کے طور پر موجود ہیں،واضح رہے کہ بشار رجیم کے اپنے ہی عوام کیخلاف وحشیانہ فوجی استعمال کے باعث اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں۔ شام کی خانہ جنگی چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔