برطانیہ، بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا، حکمران اتحاد پیچھے

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبرپارٹی نے میدان مار لیا، حکمران اتحاد دیکھتا رہ گیا۔ پاکستانی نژاد بھی بڑی تعداد میں کامیاب ہو گئے اور 29 پاکستانیوں نے بھی کامیابی حاصل کی۔ برنٹ کونسل سے لیبر پارٹی کے 5 پاکستانی امیدوار کامیاب ہوئے۔ شفیق چودھری، اسلم چودھری، بینا خان، محمد اصغر بٹ اور عامر آغا برنٹ کونسل میں کامیاب ہوئے۔ والتھم سٹو کونسل سے لیبر کے 8 پاکستانی امیدوار کامیاب ہو گئے۔ کرائیڈن کونسل سے لیبر کے 3 پاکستانی امیدوار کامیاب ہوگئے۔ شیروان چودھری، شفیع خان اور حامد علی کرائیڈن کونسل سے کامیاب ہوئے۔ لندن ریڈ برج کونسل سے 10 پاکستانی امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان میں عزیز احمد، شکیل احمد، ذوالفقار میمن، جاوید، مشتاق احمد، محبوب چودھری، محمد احمد، طائف الرشید، فرخ حسین، منیر چودھری کامیاب ہوئے۔ میرٹن کونسل سے 2 کنزرویٹو اور ایک لیبر پاکستانی کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے والوں میں عمران الدین، عبداللطیف اور نجیب لطیف شامل ہیں۔