امریکہ نے تفتیشی اداروں کیلئے نئی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردیں

امریکہ نے تفتیشی اداروں کیلئے نئی  پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردیں

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے تفتیشی اداروں کیلئے نئی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردیں جس کے تحت مشتبہ افراد سے تفتیش کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا۔ جمعہ کو امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے  وفاقی تفتیشی اداروں میں تعینات تمام اٹارنیز کو ہدایت کی ہے کہ مشتبہ افراد کو تحویل میں  لینے سے عدالت تک پیش کرنے کے ریکارڈ کو محفوظ رکھا جائے۔ انصاف کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے، اس اقدام سے انصاف پر مبنی نظام میں مزید شفافیت آئے گی جس کی امریکی عوام خواہشمند ہیں۔