عرب ممالک اسرائیل اور ایران کے درمیان ایٹمی دوڑ بند کرانے کیلئے مہم چلائیں : ترکی الفیصل

جدہ (آن لائن) کنگ فےصل رےسرچ اےنڈ اسلامک اسٹڈےز سےنٹر کے سربراہ شہزادہ ترکی الفےصل نے مشترکہ عرب منڈی کے قےام کی تجوےز پےش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اس منڈی کا کلےدی محرک ہو گا کےونکہ پورے علاقے مےں سب سے زےادہ مجموعی مقامی پےداوار اور مالی پوزےشن سعودی عرب کی ہی مضبوط ہے۔ شہزادہ ترکی الفےصل بےروت مےں ہونے والے ۴۱وےں عرب اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے امےد ظاہر کی عرب مشترکہ منڈی کے قےام کی تجوےز عربوں مےں مقبول ہوگی، جس طرح جی سی سی ممالک ، ےورپی ممالک اور آسےان مےں شامل ممالک نے مشترکہ منڈےاں قائم کی ہےں اسی طرح عربوں کو بھی مشترکہ منڈی قائم کرنا چاہئےے۔ انہوں نے مطالبہ کےا کہ عرب ممالک، اےران اور اسرائےل کے درمےان اےٹمی دوڑ بند کرانے اور مشرقِ وسطیٰ کو اےٹمی اسلحہ سے خالی علاقہ منوانے کے لئے سلامتی کونسل کے دائمی ممالک پر دباﺅ ڈالےں۔
، انہوں نے توجہ دلائی کہ اےران کے اےٹمی پروگرام کے حوالے سے تےن طرح کے ردِ عمل ممکن ہےں۔ اےران اور اسرئےل کے اےٹمی منصوبوں پر کسی طرح کا کوئی ردِ عمل ہی نہ کےا جائے۔ عرب ممالک آج ہی سے اےٹمی طاقت بننے کی کوشش شروع کر دےں اور ہم مشرقِ وسطیٰ کو ہر طرح کے تباہ کن اسلحہ سے پاک علاقہ قرار دلانے کو اپنی مہم جاری رکھےں۔ شہزادہ ترکی الفےصل نے کہا کہ ہم نے چند روز سے سلامتی کونسل کے دائمی رکن ممالک کے موقف مےں مخصوص تبدےلی رےکار ڈ کی ہے، انہوں نے اعلان کےا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ کو اےٹمی اسلحہ سے پاک علاقہ قرادےنے کی مہم کی حماےت کرےنگے، اس تناظر مےں ہمارا فرض ہے کہ ان ملکوں سے اپنا مطالبہ منوانے کے لئے اپنی کوششوں کو تےز کر دےں ، تمام عرب ممالک اپنا اپنا کردار ادار کرےں تاہم وہ آپس مےں رابطے کو مستحکم کرےں۔