جاپان: مال بردار جہاز ڈو بنے سے 3 سیلرز ہلاک، ایک لاپتہ

ٹوکیو (اے ایف پی) جاپان کے جنوب مغربی ساحل پر مال بردار جہاز الٹ جانے سے تین سیلرز ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔ مرنے والے تین سیلرز کی نعشیں مل گئی ہیں۔ کوسٹ گارڈ لاپتہ ہونے والے سیلر کو تلاش کر رہے ہیں۔ حادثے سے قبل مقامی محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں چلنے کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔