تھائی لینڈ کے وزیراعظم ابھیسیت بجاجیوا نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور جلد عام انتخابات کا اعلان کیا ہے ۔

تھائی لینڈ کے   وزیراعظم ابھیسیت بجاجیوا نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور جلد عام انتخابات کا اعلان کیا ہے ۔

بنکاک کے کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتردوبارہ کھل گئے ہیں اورشہرمیں کئی ماہ سے جاری کشیدگی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ دارالحکومت میں ریل سروس بھی بحال کر دی گئی ہے جبکہ سڑکوں پر کھڑی رکاوٹیں بھی ہٹائی جا چکی ہیں ۔ ادھر وزیراعظم ابھیسیت وے جا جیوا نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید خون خرابے سے بچانے کے لئے جلد شفاف انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔ تاہم وزیراعظم نے شہر میں مزید دو روز کرفیو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ بنکاک میں سرخ پوش مظاہرین اورسکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں فوج کے ایک جنرل سمیت چون افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔