بھارتی وزیر اعظم  من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم باہمی اعتماد کا فقدان پاک بھارت تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

بھارتی وزیر اعظم  من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم باہمی اعتماد کا فقدان پاک بھارت تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

نئی دہلی میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے  ہوئے بھارتی وزیر اعظم کا  کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان ہمارا سب سے بڑا ہمسایہ ملک ہے ۔ من موہن سنگھ نے واضح کیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی کے نظام میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔ بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پاک بھارت مذاکراتی عمل سے پرامید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان تعلقات کی بہتری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔  بھارتی وزیر اعظم نے نکسل باغیوں کو ملک کیلئے سب سے بڑا اندرونی خطرہ قرار دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارے کے باعث ملک کو مشکل معاشی صورتحال کا بھی سامنا ہے ۔