دہشت گردی، انتہا پسندی کسی مذہب ، قوم کا نہیں مشترکہ عالمی چیلنج ہے، انڈر سیکرٹری جنرل یو این
نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل آداما ڈائینگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کسی مذہب یا قوم کا نہیں بلکہ یہ ایک مشترکہ عالمی چلینج ہے، نپٹنے کے لیے بین الامذاھب روادری اور انسانیت کا احترام وقت کی اہم ضرورت ہے وہ پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین اعجازنوری سے ملاقات کر رہے تھے ۔
کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسان پیدائشی طور آزاد اور خود مختار ہیں لہذا اُنکو طاقت کے زور پر غلام بنانا یا اُن کے حقوق غضب کرنا غیر انسانی فعل ہے تمام مذاھب اعلیٰ انسانی اقدار اور مساوات کے داعی ہیں۔ اعجاز نوری نے انڈر سیکرٹری جنرل کو خواتین کی ترقی ، انسانی حقوق اور بین المذاھب تعلقات کے فروغ بارے پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے اقدامات سے آگاہ کیا اور منصوبہ جات کی رپورٹ پیش کی۔