فلسطینی ٹرک ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو وائرل ‘ اسرائیلی پولیس اہلکار برطرف
مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) سوشل میڈیا پر اسرائیلی پولیس اہلکار کے فلسطینی ٹرک ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو جاری ہونے پر ملزم کو برطرف کر دیا گیا۔ ویڈیو میں بپھرا اہلکار ڈرائیور کے سر، چہرے پر مارتا اور ٹانگوں سے درگت بناتا دکھایا گیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو میں ایک صحافی کے ہاتھ لگی جس نے ظلم کی داستان سے دنیا کو آگاہ کیا۔ یہ واقعہ مشرقی بیت المقدس میں پیش آیا تھا۔