بی جے پی کیساتھ اتحادی حکومت بنانا آسان نہیں تھا: محبوبہ مفتی
سرینگر (اے این این) بھاجپا کے ساتھ مخلوط سرکار تشکیل دینے کا دفاع کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ 2015 میں بی جے پی کے ساتھ مخلوط سرکار بنانا آسان کام نہیں تھا،جبکہ حکومت سازی کیلئے آسان راہوں کے دستیاب ہونے کے باوجود مسائل کو حل کرنے کیلئے خاردار راستوں کا انتخاب کیا۔ پی ڈی پی کو ووٹ دینے پر زور دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے باضابطہ طور پر انتخابی عمل کیلئے مہم سازی کا آغازکر دیااور کہا نئی دہلی سرینگر کیلئے جراتمندانہ فیصلے کریگی۔ چرار شریف اور بڈگام کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کے حق میں ووٹوں کو منتقل کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ جموں کشمیر کو موجودہ بحرانی صورتحال سے باہر نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے ریاست کو بے یقینی کے دلدل سے باہر نکالنے کیلئے کام کیا جبکہ 2002 سے 2005کے مختصر دور اقتدار کے دوران پی ڈی پی نے ہر ایک محاذ پر اپنے نقوش چھوڑ دئیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہے کہ مرکزی حکومت جموں کشمیر سے متعلق بڑے اور جرتمندانہ فیصلے لے گی جس سے جموں و کشمیر مایوسی اور افسردگی کے ماحول سے باہر آئے گی۔ ضمنی انتخابات کو وقار کے ساتھ قیام امن اور ریاست کی تعمیر کیلئے عوامی ایجنڈا کو مستحکم کرنے کیلئے ایک موقعہ قرار دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ انتخابات پارٹی کی طرف سے جموں کشمیر میں مذاکرات کی پہل، پاکستان، بھارت کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بحالی،مزید آر پارسڑکوں کو کھولنے،لوگوں کے درمیان مزیدتعلقات اور روابط کی بحالی سے متعلق ایجنڈا کی توثیق ہے۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبے سے ریاست میں بے روزگاری کو دور کیا جاسکتا ہے۔
برطانیہ میں دہشت گردی، سعودی شہری محفوظ ہیں سفارتخانے کی محتاط رہنے کی ہدایت
لندن (اے این این) برطانیہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز لندن میں دہشت گردی کی کارروائی میں سعودی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئے ہے۔ سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق لندن میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں برطانوی پارلیمنٹ ہائوس کے قریب دہشت گردی کے واقعے کے بعد سفارت خانے کے اہلکار حکام سے رابطے میں ہیں اور صورت حال کو دیکھ رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں دہشت گردی کی کارروائی میں کسی سعودی شہری کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سفارت خانے کی طرف سے برطانیہ میں موجود سعودی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقے میں نہ جائیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
شہری محفوظ