فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ‘ اسرائیل تاریخ کی بدترین غاصب حکومت ہے : نمائندہ اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اے پی پی) فلسطین میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسرائیل تاریخ کی سب سے بدترین غاصب حکومت ہے۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پراسرائیل کا غاصبانہ قبضہ جو چھ عشرے قبل شروع ہوا تھا دنیا میں غاصبانہ قبضے کی تاریخ میں سب سے گھناؤنا غاصبانہ عمل ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نمائندے مائیکل لینگ نے کہا حکومت نے فلسطین پر قبضے کے آغاز سے ہی فلسطینی عوام کے حقوق کو غصب کرنا شروع کر دیا تھا اور اس نے ہمیشہ قوانین کو پامال کیا ہے۔ انسانی حقوق کونسل میں اقوام متحدہ کے مبصر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو بری طرح کچل رہی ہے۔
نمائندہ اقوام متحدہ