امریکی ریاست ونکونسن میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک
ونکونسن (اے پی پی) امریکی ریاست ونکونسن میں فیملی تنازعے کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں ایک پویس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ بنک میں گھریلو تنازعہ شدت اختیار کر گیا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں ایک پویس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
امریکہ / فائرنگ