پارلیمنٹ پر حملہ‘ 6 جنگجوئوں کو ہلاک کرنیوالے افغان فوجی ’’ہیرو‘‘ کوانعام میں گھر مل گیا

کابل (بی بی سی+اے ایف پی) افغانستان کی پارلیمان پر حملہ کرنیوالے سات شدت پسندوں میں سے 6 کو ہلاک کرنیوالے افغان فوجی کو ایک نئے گھر کی چابیاں بطور انعام دی گئی ہیں صدر اشرف غنی نے عیسیٰ خان کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹ کی ہے۔ عیسیٰ خان کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ تمغہ بھی دیا گیا ہے۔ شدت پسندوں نے ایک خودکش کار حملہ بھی کیا تھا لیکن وہ پارلیمان کی عمارت میں داخل ہونے میں ناکام رہے تھے۔ پیر کے روز ٹی وی چینلوں پر عیسیٰ خان کو حملہ آور طالبان کی نعشوں کے قریب کھڑا دکھایا گیا تھا۔ ادھر سلامتی کونسل نے طالبان کے افغان پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ادھر افغان فورسز قتدوز کے ضلع چار دارہ کا کنٹرول طالبان سے واپس لے لیا ہے۔