بیت المقدس کی چھ خواتین نمازی مسجد اقصیٰ سے15 روز کیلئے بے دخل

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) اسرائیل کی قابض انتظامیہ کی جانب سے ماہ صیام میں بھی فلسطینی خواتین کے مذہبی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے چھ خواتین کے مسجد اقصی میں پندرہ دن تک داخلے پرپابندی عائد کر دی ہے۔