برطانیہ:ڈاکوئوں نے میئر اور ان کی اہلیہ سے طلائی چین چھین لی‘مزاحمت پر تشدد

لندن(صباح نیوز)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بیری کے میئر اور ان کی اہلیہ سے ڈاکو لاکھوں پائونڈ مالیت کی سرکاری سونے کی چین چھین کرفرارہوگئے۔بیری کے میئر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے ۔مزاحمت پر ڈاکووں نے میئر کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔