اسرائیلی فوج کی غزہ میں گولہ باری، دو شہری زخمی

غزہ( اے این این )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے مشرقی خان یونس میں ابو ریدہ خاندان کے مکان کو نقصان پہنچا اور گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔