پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ہمارے 3 فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک کردیئے: افغانستان کا الزام

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ہمارے 3 فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک کردیئے: افغانستان کا الزام

کابل؍کنڑ (آئی این پی +  این این آئی) افغانستان نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں گھس کر 3فوجیوں سمیت 11افراد کو ہلاک کر دیا اور اگر آئندہ ایسا کوئی بھی حملہ ہوا تو اس کا بدلہ لیا جائے گا، کنڑ اور نورستان میں پاک فوج کے مبینہ راکٹ حملوں میں ایک شہری جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی میں ملوث 3پاکستانی طالبان کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پیر کو افغان خبر ایجنسی کے پی کی رپورٹ میں  افغان وزارت خارجہ ترجمان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ضلع دنگم میں گھس کر افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ افغان وزارت خارجہ کے  مطابق حملے میں 3 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران مقامی افراد  فوج کی مدد کے لئے پہنچے تو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ان میں سے بھی 8شہریوں کو ہلاک کر دیا۔