لفظ’’ اللہ‘‘صرف مسلمانوں کیلئے ہے‘ ملائشین عدالت، مسیحوں کی درخواست خارج

کوالمپور (ایجنسیاں)ملائیشیا کی اعلیٰ ترین عدالت نے پیر کے روز ایک متنازعہ درخواست خارج کر دی جس میں مسیحی درخواست دہندگان نے کہا تھا کہ انہیں بھی لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ اس بارے میں قانونی جنگ کئی سال سے جاری تھی۔ ملائیشیا میں کیتھولک چرچ یہ کوشش کرتا رہا ہے کہ کسی طرح اس حکومتی پابندی کو ختم کر دیا جائے جس کے تحت کلیسا کے زیر اہتمام شائع ہونے والے ملائے زبان کے مقامی اخبار Herald میں خدا کا حوالہ دینے کے لیے عربی زبان کے لفظ اللہ کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔ملک کے انتظامی دارالحکومت پتراجایا میں پیر 23 جون کو اعلیٰ ترین اپیلز عدالت کے سات ججوں پر مشتمل پینل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک زیریں عدالت اپنا جو فیصلہ سنا چکی ہے، وہ درست ہے اور کورٹ آف اپیلز بھی اپنے فیصلے میں حکومتی موقف کو تسلیم کرتی ہے۔ اللہ لفظ مسلمانوں کیلئے مخصوص ہے۔
خارج