او آئی سی کی قرارداد مسترد، کشمیر اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا: بھارت

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے کشمیر کے متعلق او آئی سی کی تازہ قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور او آئی سی سمیت کسی بھی ملک کو بھارت  کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کی ترجمان سباتا سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور کسی بھی ملک کو اس معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے 41 ویں اجلاس میں جو قرار داد منظور کی گئی وہ کسی بھی طور پر حق بجانب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کررہی ہے اور غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے ۔
بھارت کشمیر