امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نے جعلی ادویات پکڑنے والا آلہ تیار کر لیا

 نیویارک (اے این این) پاکستانی سائنسدان نے غیرمعیاری اور جعلی ادویات کو منٹوں میں پکڑنے والا آلہ تیارکرلیا۔ امریکہ میں مقیم بوسٹن یونیورسٹی کے  36 سالہ  پروفیسر ڈاکٹر حامد زمان نے ا یک ایساآلہ تیارکیا ہے جو منٹوں میں دواکے معیار اور معیادکاکچا چھٹاکھول کر رکھ دے گا۔ پاکستانی سائنسدان کی ایجادفارماچیک کو امریکہ کے طبی جریدے دی سائنٹیفک امریکن نے بھی سراہا ہے۔ ڈاکٹر محمد حامد زمان کے مطابق فارما چیک اینٹی بائیوٹکس،اینٹی ملیریا اور اینٹی ٹی بی ادویہ کی جانچ پڑتال کے لئے تیارکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ دس لاکھ ڈالرمالیت سے تیارہونے والی اس مشین کو پہلے مرحلے میں گھانا اور انڈونیشیا میں استعمال کیا جائے گا پاکستان میں بھی یہ مشین متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔