میری حکومت سماجی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے ملک میں امن برقرار رکھا جائیگا: برازیلی صدر

بر ازیلیا (آن لائن)برازیل کی صدر ڈلما روسیف نے ملک میں امن برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے نشریاتی خطاب میں انہوں نے پر تشدد مظاہروں کی مذمت کی اور دہرایا کہ ان کی حکومت ملک میں سماجی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے اور مظاہرین کے مطالبات سننا ان کا فرض ہے۔ برازیل میں گزشتہ بیس برس کے بعد رونما ہونے والے بدترین مظاہروں میں ایک شخص مارا جا چکا ہے۔