مصر کے سیاحتی صوبے الاقصر کے متنازعہ گورنر مستعفی

قاہرہ (آن لائن) مصر کے صوبہ الاقصر میں حال ہی میں مقرر کردہ متنازعہ گورنر انجینئرعادل الخیاط نے اپنا استعفیٰ صدر محمد مرسی کو پیش کردیا ہے۔ دوسری جانب عہدہ چھوڑنے والے گورنر کی تنظیم "جماعت اسلامی" نے بھی الاقصر کی صوبائی گورنر شپ نہ لینے کا یقین دلاتے ہوئے عادل الخیاط کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق جماعت اسلامی مصر نے صوبہ الاقصر کی گورنری پرعوامی حلقوں کی طرف سے اٹھنے والا اعتراض قبول کرتے ہوئے حال ہی میں تعینات کئے گئے جماعت سے وابستہ گورنر عادل الخیاط کو ہٹا دیا ہے۔ الخیاط نے اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کردیا ہے۔