لبنانی شہر سائدن میں جنگجوﺅں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ‘ 4 اہلکار قتل

بیروت (اے پی پی) لبنان کے شہر سائدن میں جنگجوﺅں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے4 اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔ اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان میں جنگجو سرگرم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے صبح کے وقت سائدن شہر میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں4 فوجی ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔ فوجی چیک پوسٹ روڈ پر واقع ہے جہاں جنگجوﺅں نے آسانی سے ان کو نشانہ بنایا۔