طالبان کے زیر حراست مغوی امریکی فوجی کی رہائی کیلئے آبائی علاقے میں مظاہرہ

واشنگٹن(آن لائن) افغانستان میں طالبان کے زیر حراست امریکی فوجی کی والدہ نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کے بعد وہ اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے پرامید ہیں۔ انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 400 رہائشیوں نے مغوی امریکی فوجی کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مغوی فوجی بوے بریگڈل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین میں مغوی فوج کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ بوے بریگڈل کو 30 جون 2009ءکو طالبان نے اغواءکیا تھا۔
امریکی فوجی/ مظاہرہ