شمالی کوریا: شہر کائی سونگ عالمی ورثا قرار

پیانگ یانگ (بی بی سی) اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے شہر کائی سونگ کو عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے ثقافت و تعلیم یونیسکو نے شہر میں دسویں صدی عیسوی میں قائم کی جانے والی بارہ جگہوں کے خصوصی طور پر نام لئے ہیں جن میں ایک محل، ایک سکول اور دفاعی دیواریں شامل ہیں۔