سوئس بنک کا بھارت میں بینکنگ یونٹ بند کرنے کا فیصلہ

ممبئی (اے پی پی) سوئس بینک ” یو ایس بی اے جی “ نے کہا ہے کہ وہ جلد بھارت میں بینکاری لائسنس سے دستبردار ہو کر یہاں اپنا بینکنگ یونٹ بند کر دیگا تاہم کارپوریٹ کلائنٹ سروسز جاری رہیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئس بینک کی بینکاری لائسنس واپس کرنے سے جن خدمات کاخاتمہ ہوگا ان میں فکسڈ انکم ، فاریکس آپریشنز اور کریڈیٹ سروسز شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بینک کھاتہ داروں کیلئے خدمات کاعمل بہر حال جاری رکھے گا جس میں مرجرز اینڈ ایکوزیشنز ، ایکٹیز اینڈ ڈیبٹ کپیٹل مارکیٹ سروسز شامل ہیں۔