سعودی پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

ریاض (اے پی پی) سعودی پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اتوار کو سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی جس پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شخص زخمی ہوگیا۔