سعودی عرب کی ہفتہ وار چھٹیاں جمعرات جمعہ کے بجائے جمعہ، ہفتہ کو ہوا کریں گی

ریاض (رائٹرز) سعودی عرب نے ہفتہ وار چھٹیوں کے دن تبدیل کرکے جمعہ اور ہفتے کو کر دی ہیں۔ اس طرح اب سعودی عرب میں ورکنگ ڈیز اتوار تا جمعرات ہوں گے۔ جس سے وہاں کے کاروباری حضرت کا دنیا بھر کے بزنس مینوں سے بہتر رابطوں کیلئے ورکنگ ڈیز تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا۔ سعودی عرب 6 رکنی گلف کوآپریشن کونسل کا واحد ملک تھا جہاں پر ہفتہ وار چھٹیاں جمعرات اور جمعہ کے روز تھیں۔ اس سے قبل عمان بھی اپنی چھٹی کے دنوں کو جمعہ اور ہفتہ کے روز کر چکا تھا۔