جدید اسلحہ کی پہلی کھیپ موصول ہو چکی ہے: شامی باغیوں کا اعلان

دمشق، ما سکو (آن لائن) شامی باغیوں نے کہا ہے کہ انہیں جدید اسلحہ فراہم کر دیا گیا ہے اور قطر میں شام پر ہونے والی کانفرنس میں وہ مزید اسلحے کا مطالبہ کریں گے۔ فری سیریئن آرمی کے انتظامی رابطہ کار لوئی المقداد نے گزشتہ روز بتایا کہ موصول ہونے والا اسلحہ شام میں باغیوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ان کے بقول عرب ممالک اور دیگر ریاستیں اسلحے کی دوسری کھیپ جلد ہی روانہ کرنے والی ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔