ترکی: پولیس کی تقسیم چوک میں دوبارہ جمع ہونیوالے مظاہرین پر شیلنگ ،متعدد زخمی

ترکی: پولیس کی تقسیم چوک میں دوبارہ جمع ہونیوالے مظاہرین پر شیلنگ ،متعدد زخمی

استنبول (آن لائن) ترکی کے شہر استنبول میں حکومت مخالف مظاہرین کو پولیس نے منتشر کر دیا۔ تقسیم سکوائر پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی ربڑ کی گولیاں چلائیں‘ لاٹھی چارج کیا، جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے اور تیز دھار پانی پھینکا۔ جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔ استنبول کے تقسیم سکوائر پر مظاہرین گذشتہ 3 ہفتے قبل پولیس سے جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے 4 افراد کی یاد میں دھرنا دئیے بیٹھے تھے کہ پولیس انہیں منتشر کرنے کیلئے وہاں پہنچی جس پر وہاں موجود مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہو گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور تیز دھار پانی استعمال کیا۔ حکومت کے خلاف کئی روز سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں کہا کہ مظاہروں میں ترکی کے دشمن ملوث ہیں۔
ترکی مظاہرے