بولیویا: شراب کا ٹرک دوسری گاڑیوں سے ٹکراگیا‘18افراد ہلاک،کئی زخمی

بولیویا (آن لائن) بولیویا میں ٹریفک حادثے میں میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔بولیویا میں پیرو سے ملحقہ سرحدی علاقے میں ہائی وے پر شراب کا ٹرک بے قابو ہو کر دوسری گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں گیارہ گاڑیوں مےں تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔