بلغاریہ میں حکومت مخالف مظاہرے دسویں روز بھی جاری

بلغاریہ میں حکومت مخالف مظاہرے دسویں روز بھی جاری

صوفیہ (اے پی پی) بلغاریہ میں حکومت مخالف مظاہرے دسویں روز بھی جاری رہے۔ ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بلغاریہ میں کل دسویں روز بھی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ ہزاروں افراد نے صوفیہ میں حکومتی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خاتمے کا مطالبہ دھرایا۔ مظاہرین نے وزیراعظم پلامن اور شیسارکی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیںگے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔
بلغاریہ/ مظاہرے