برلن میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے بین الاقوامی اوپن ڈے کے حوالے سے سٹال لگائے گئے

برلن (اے پی پی) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے بین الاقوامی اوپن ڈے میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اسٹال لگائے ہیں ۔ اتوار کو برلن میں برلن انٹرنیشنل سکول کی جانب سے اوپن ڈے کا اہتمام کیاگیا جس میں 50 ممالک کے سفارتخانوں نے شرکت کی۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی ثقافتی‘ دستکاری اور دیگر اشیاءکے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ جرمن میں پاکستانی سفیر کی اہلیہ سمیعہ باسط نے پاکستانی سٹالوں کا دورہ کیا اور کہاکہ اس طرح کی تقریبات سے پاکستانی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے محفل موسیقی کابھی انعقاد کیاگیا اورسکول بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے۔