امریکی پابندیاں کھلی بلیک میلنگ ہے‘ خاتمہ کیاجائے: شمالی کوریا

اقوام متحدہ (اے پی پی) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں کھلی بلیک میلنگ ہے جن کا فوری طورپر خاتمہ کیاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر سین سن ہو نے نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ سے واضح طورپر کہا ہے کہ ہم پرلگائی گئی اقتصادی پابندیاں فوری طورپر ہٹائی جائیں اس کے بدلے جوہری پروگرام اور دیگر معاملات پر مذاکرات کا ازسرنو آغاز کیاجائے ۔ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام بارے دھمکیوں اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے ذریعے امریکہ نے خطے میں پہلے ہی کشیدگی میں اضافہ کررکھا ہے ہم تمام معاملات پرامریکی حکام سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔